تمباکوکے نقصانات سے نوجوانوں کی آگاہی ناگزیر،سلطان محمود

تمباکوکے نقصانات سے نوجوانوں کی آگاہی ناگزیر،سلطان محمود

حکومتی سطی پر کلینکس کا عدم قیام، تعلیمی اداروں میں شعور کا فقدان بڑے مسائل

ملتان (لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس میں الٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹو اور SUN کنسلٹنٹ کے زیرِ اہتمام سیمینار بعنوان \"سگریٹ نوشی کے نقصانات اور تدارک کی حکمت عملیاں\" کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد طلبہ میں سگریٹ نوشی اور دیگر نشہ آور اشیاء کے خطرات سے آگاہی پیدا کرنا اور انہیں محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا تھا۔ افتتاحی خطاب میں انچارج سٹوڈنٹ افیئر غلام ارتضاء نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی سطح پر طلبہ کی سکیننگ کی جاتی ہے تاکہ وہ سگریٹ اور دیگر نشہ آور اشیاء سے دور رہ سکیں۔ اس موقع پر سلطان محمود نے کہا کہ ARI کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو تمباکو کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ ایک با شعور شہری کے طور پر ترقی کی راہ پر گامزن رہیں۔ جعفر مہدی نے بتایا کہ پاکستان میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، جس کی وجہ قوانین پر عمل نہ ہونا، حکومتی سطح پر کلینکس کا قیام نہ ہونا اور تعلیمی اداروں میں آگاہی کا فقدان ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں