مختلف مقامات سے 2لڑکیاں اغوا،مقدمات درج
15سالہ عظمیٰ کو ملزم علی شیخ ، حفظہ کو ضمیر شاہ وغیرہ نے اغوا کیا
گگومنڈی(نامہ نگار)گگو منڈی میں مختلف مقامات سے دولڑکیاں اغوا،مقدمات درج کرلئے گئے ۔ ملزموں نے 231۔ای بی سے 15سالہ عظمیٰ جبکہ197۔ای بی سے حفظہ کواغوا کیا۔ گزشتہ روزنواحی گاؤں231۔ای بی کامحمدلطیف سوداسلف خریدنے اڈا کوارٹر پر گیا ہواتھاکہ اس کی غیرموجودگی میں ملزم کلیم جوئیہ ساکن لکھوکابلاڑااوراسی گائوں کارہائشی علی شیخ اپنے 3نامعلوم ساتھیوں سمیت اس کی15سالہ بیٹی عظمیٰ کواغوا کرکے لے گئے جبکہ چک نمبر197۔ای بی کے رہائشی محمدحسین کی بیٹی حفظہ بی بی کو کسی کام کیلئے جانے کے دوران راستہ سے ملزموں ضمیر شاہ ،سید امیر شاہ،سیداکرم شاہ ساکنان دیہہ نے اغوا کرلیا۔ تھانہ گگومنڈی پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔