الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم

وہاڑی میں متاثرہ خاندانوں کو گرم کپڑے ، بستر، جوتے اور کھلونے فراہم کیے گئے

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی ) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کی جانب سے موضع غلام شاہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رہیں۔ متاثرین میں گرم ملبوسات، بستر، جوتے اور بچوں کے کھلونے تقسیم کیے گئے ۔ تقسیمِ امداد کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ضلعی صدر جے آئی یوتھ چوہدری علی وقاص ہنجرا، ضلعی صدر کسان بورڈ جماعت اسلامی منصور اسلم دوگل اور ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مقصود اطہر اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات اور سیلاب متاثرین کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔ متاثرین نے ادارے کا شکریہ ادا کیا جبکہ بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ اس اقدام سے مقامی خاندانوں کو سردی کے موسم میں بڑی راحت اور سہولت فراہم ہوئی، اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں