محکمہ سکولز ،کلاس 1سے 8تک کل نمبر طے کردیئے
1,2,3 کے 350،کلاس 4,5کے نمبر 550،کلاس 6,7,8کے 800مقرر
ملتان( خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے نصاب 2025 کے مطابق کلاس 1 سے 8 کے کل نمبر طے کر دیے گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ نصاب کے مطابق کلاس 1، 2 اور 3 کے تمام مضامین ملا کر کل نمبر 350 ہوں گے ، جبکہ کلاس 4 اور 5 کے تمام مضامین کا مجموعی اسکور 550 ہوگا۔ ابتدائی اور متوسط سطح کے طلباء کے لئے کلاس 6، 7 اور 8 کے کل نمبر 800 مقرر کئے گئے ہیں۔