چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ ۔۔۔
ثقلین عباس کے مطابق تھانہ کینٹ اور شاہ شمس پولیس نے دوران چیکنگ چودھری مشتاق اور محمد ذیشان کی دکانوں پر کم عمر بچوں کو مزدوری کرتے ہوئے پایا۔ مالکان بچوں کی عمر کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مالکان کیخلاف مقدمات درج کر دلئے ۔