الخدمت فاؤنڈیشن،سینکڑوں معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم
فاؤنڈیشن کے فلاحی کام کمزور طبقات کے لیے امید کی کرن ہیں ،مقررین
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) معذوری کے عالمی دن پر الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی کی جانب سے میلسی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ تقریب کی صدارت ضلعی صدر سید جاوید حسین شاہ نے کی جبکہ شیخ محمد سلیم، ڈاکٹر محمد نوید اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔مقررین نے کہا کہ وہیل چیئرز کی فراہمی قابلِ تعریف اقدام ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی کام معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے امید کی کرن ہیں۔ تقریب میں جماعت اسلامی اور مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔جاوید حسین شاہ نے کہا کہ فاؤنڈیشن ویل چیئرز کے علاوہ متعدد فلاحی منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے ۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کرائی گئی۔