بیرون ملک جانیوالی فیملی سے سونے کے بسکٹ برآمد،تفتیش کے بعد حوالے
ملتان (کرائم رپورٹر)بیرون ملک جانے والی فیملی سے سونے کے بسکٹ برآمد ،تفتیش کے بعد حوالے کردیئے گئے ۔نجی ایئر لائن کی پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر دوبئی کیلئے شیڈول تھی کہ۔۔۔
اے ایس ایف نے ملتان کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے احمد عباس ہاشمی کی فیملی سے دوران تلاشی سفری بیگ سے 51گرام سونے کے بسکٹ برآمد کرلیے اورفیملی کو کسٹم کے حوالے کردیا ۔کسٹم ملازمین نے فیملی سے پوچھ گچھ کے بعد برآمد ہونے والے بسکٹ واپس دے دیئے اور فلائٹ میں سفر کرنے کی اجازت دے دی ۔