ٹرین کی زد میں آکر ذہنی معذورشخص جاں بحق
ملتان(کرائم رپورٹر)ٹرین کی زد میں آکر35سالہ ذہنی معذورشخص جاں بحق ہوگیا۔ دہلی گیٹ کے علاقے دربار شاہ خرم ریلوے لائنوں میں سلمان خالد بیٹھا ہواتھا۔۔۔
جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا کہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لیکر کاغذی کارروائی کے بعد ورثا ئکے حوالے کردی ۔