میپکو:کامیاب جونیئر کلرکوں کو پروفیشنسی الاؤنس منظور
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)اتھارٹی نے پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے جونیئر کلرکوں اور لوئر ڈویژنل کلرکوں کو پروفیشنسی الاؤنس دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
اس فیصلے کا اطلاق میپکو ریجن کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے اہل ملازمین پر ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود امجد چغتائی کی منظوری سے کامیاب جونیئر کلرکوں اور لوئر ڈویژنل کلرکوں کو 12 ماہ کے لئے پروفیشنسی الاؤنس دیا جائے گا۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان خضر حیات کی جانب سے باقاعدہ آفس آرڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔