میپکو ملتان کے مدثر احسن خان نے پروموشن امتحان میں ٹاپ کرلیا

میپکو ملتان کے مدثر احسن خان نے پروموشن امتحان میں ٹاپ کرلیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ملتان سرکل کے کمرشل سپرنٹنڈنٹ مدثر احسن خان نے ریونیو آفیسر کے محکمانہ پروموشن امتحان میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا۔

واپڈا امتحانات سیل، واپڈا ہاؤس لاہور کی جانب سے جاری کردہ رزلٹ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 15کے کمرشل سپرنٹنڈنٹس سے گریڈ 17 کے ریونیو آفیسرز کے لئے محکمانہ ترقی کے امتحانات 24 سے 26 نومبر 2025ء تک لاہور میں منعقد ہوئے ۔ ان امتحانات میں ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے تعلق رکھنے والے 53 ملازمین نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں