ڈی سی کا ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کا حکم
چوکوں و گرین بیلٹس کی حالت بہتر کرنے کے احکامات بھی جاری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید شہر کے انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے متحرک ہیں اور اس سلسلے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا فیلڈ میں جائزہ لیا۔ پنجاب سٹیجز پروگرام کے تحت زیر تعمیر سبزی منڈی روڈ اور دینیوالا روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے تعمیراتی میٹریل میں شفافیت اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفی سیہڑ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمن اور چیف آفیسر ملک زاہد خلیل بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ریلوے اوور ہیڈ برج کے قریب گرین بیلٹس اور مانومنٹ کی بحالی، شہروں کے داخلی راستوں کو خوبصورت بنانے اور چوکوں و گرین بیلٹس کی حالت بہتر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔