خانیوال میں محفوظ سفر مہم کے تحت ٹریفک آگاہی جاری

خانیوال میں محفوظ سفر مہم کے تحت ٹریفک آگاہی جاری

شدید دھند میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے خصوصی چیکنگ کی گئی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن ’’محفوظ سفر‘‘کے تحت آگاہی مہم جاری ہے ۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس شدید دھند کے دوران متحرک ہے اور اہم شاہراہوں پر خصوصی چیکنگ اور آگاہی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ترجمان پولیس نے ڈرائیور حضرات سے اپیل کی کہ وہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس اور بیک لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، دوران ڈرائیونگ رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔ شدید دھند میں اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں اور سڑک پر بنی سفید لائنز و ریفلیکٹرز سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ جان و مال محفوظ رہ سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں