مرضی پورہ مدینہ کالونی میں سیوریج نظام درہم برہم

مرضی پورہ مدینہ کالونی میں  سیوریج نظام درہم برہم

بورے والا (سٹی رپورٹر) مرضی پورہ مدینہ کالونی گلی نمبر 1کی چار گلیوں میں سیوریج لائن کی بدترین خرابی کے باعث مین ہولز ابل پڑے اور سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہو کر جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

بدبو اور تعفن کے باعث عورتیں، بچے اور راہگیر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہری رانا راشد احسان، حافظ رمضان، ارشد، ندیم اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی امتیاز احمد جوئیہ سے فوری نوٹس اور مستقل اصلاح کے مطالبات کیے ۔ اہل علاقہ نے خبردار کیا کہ بروقت کارروائی نہ ہونے سے وبائی امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں