اسسٹنٹ کمشنر فہد نور کا صفائی انتظامات اور ہیلتھ کلینک کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر فہد نور کا صفائی  انتظامات اور ہیلتھ کلینک کا معائنہ

جہانیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور نے تحصیل منیجر ستھرا پنجاب ملک فیصل اور پیرا فورس ٹیم کے ہمراہ شہر میں صفائی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔

دورے کے دوران بائی پاس روڈ، شہر کی عمومی صفائی اور جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بائی پاس روڈ پر صفائی کے عمل کو مزید منظم بنانے ، سڑک کناروں کی صفائی بہتر کرنے اور درکار مرمت فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے بیوٹیفیکیشن منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ‘‘ستھرا پنجاب’’ کے عین مطابق ہیں، جن کا مقصد شہریوں کو صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے ۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے مریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر 106/10-R کا اچانک دورہ کیا، جہاں سہولیات، صفائی، عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں