کتے کے کاٹنے پر فوری کارروائی، ملزم گرفتار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا رانا عامر لیاقت کی ہدایت پر کبیروالا میں پالتو کتے کے کاٹنے کے واقعہ پر فوری اور۔۔
مؤثر کارروائی کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کو قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ، جس پر مقدمہ درج کر کے ذمہ دار شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ متاثرہ شہری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ضلعی و تحصیل انتظامیہ نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ایسے واقعات پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پالتو جانور رکھنے کے دوران قانون پر سختی سے عمل کریں، تاکہ شہری محفوظ رہیں اور ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے ۔