ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کل خانیوال میں شروع
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ 2025 کا آغاز کل صبح 9 بجے اسپورٹس سٹیڈیم خانیوال میں ہوگا۔ چیمپئن شپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن خانیوال کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے ۔۔۔
ایونٹ میں خانیوال، میاں چنوں، کبیروالا، جہانیاں، سرائے سدھو، سردار پور، چوپڑہٹہ، مخدوم پور، عبدالحکیم، کچاکھوہ اور تلمبہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ افتتاحی میچ کبیروالا کرکٹ کلب اور اتفاق کرکٹ کلب خانیوال کے درمیان کھیلا جائے گا۔منتظمین کے مطابق چیمپئن شپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنا اور کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے ۔ شائقینِ کرکٹ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ میدان میں آ کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔