ہزارہ ایکسپریس کی بوگی خراب، ریلوے نے فوری اقدامات

ہزارہ ایکسپریس کی بوگی خراب، ریلوے نے فوری اقدامات

مسافروں کو ناشتہ، کھانا اور متبادل کوچ فراہم کر کے سہولت دی گئی

ملتان (خصوصی رپورٹر)ہزارہ ایکسپریس (12 ڈاؤن) کی ایک اکانومی کوچ عبدالحکیم ریلوے سٹیشن پر خراب ہو گئی، جسے تکنیکی وجوہات کی بنا پر تبدیل کیا گیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق واقعے کے فوری بعد مسافروں کو عبدالحکیم سٹیشن پر دیگر کوچز میں عارضی طور پر ایڈجسٹ کیا گیا۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان افتخار حسین کی ہدایات پر سٹیشن سپرنٹنڈنٹ خانیوال نے مسافروں کی رہنمائی اور دیکھ بھال کے انتظامات کو یقینی بنایا۔ بعد ازاں مسافروں کی بہتر اور مستقل سہولت کے لئے ملتان سٹیشن پر متبادل کوچ کا فوری بندوبست کیا گیا، جہاں مسافروں کو باقاعدہ اور آرام دہ کوچ میں منتقل کیا گیا۔اس موقع پر ڈویژنل کمرشل آفیسر اور ڈویژنل میڈیکل آفیسر بھی موجود رہے ، مسافروں کو سامان کی منتقلی میں مدد فراہم کی گئی جبکہ ناشتہ اور ریفریشمنٹ بھی مہیا کی گئی۔ مسافروں نے پاکستان ریلوے کے بروقت، منظم اور مسافر دوست اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی اور ہر ممکن معاونت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں