کارسوار نے 5بچوں سمیت خاتون اغواء کر لی

کارسوار نے 5بچوں  سمیت خاتون اغواء کر لی

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) کارسوار نے 5بچوں سمیت خاتون اغوائکر لی،پولیس نے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کی حدود میں رہائشی عبدالباری آرائیں کی۔۔۔

 بیوی 24سالہ ام حلیمہ سعدیہ اور بچے محمدبعمر 8 سال،محمد احمد بعمر 6 سال، محمد بسام عبداللہ بعمر 4 سال اوربیٹی ام مسکان عائشہ بعمر 2 سال نویدچانڈیہ اپنے نامعلوم افرادکی مدد سے اغواء کر کے لے گیا،درخواست گزار کے مطابق گزشتہ روز وہ پونے 7بجے اپنے کمرے میں موجود تھا اوردیگر اہل خانہ دوسرے کمرے میں تھے ،تقریباً ایک گھنٹے بعد جب وہ اہل خانہ کے پاس گیا تو بیوی اور بچے غائب تھے ،پتہ جوئی سے معلوم ہوا کہ محمد نوید چانڈیہ اور2 نامعلوم افراد نے بیوی اور بچوں کو کار میں بٹھا کر فرار کیا،پولیس نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سنانواں میں اغواء کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں