ضلع وہاڑی میں امن و امان کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ

ضلع وہاڑی میں امن و امان کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ

ہر قسم کے اجتماعات، جلسے ، جلوس، ریلیاں اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد

وہاڑی(خبرنگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ضلع وہاڑی میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ، اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب وہاڑی میاں نعیم عاصم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اجتماعات، جلسے ، جلوس، ریلیاں اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد ہو گی، جبکہ اسلحہ کی نمائش، نفرت انگیز تقاریر، سڑکیں بند کرنے ، مظاہروں اور احتجاج کی بھی اجازت نہیں ہو گی، ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144کا اطلاق 22دسمبر 2025تک رہے گا، خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں