ایک ہی رات چوری کی 2 وارداتیں، 2 گھروں کا صفایا
چور لاکھوں روپے نقدی اورزیورات لے اڑے ، مقدمات درج ،تفتیش جاری
جہانیاں( نمائندہ دنیا) ایک ہی رات میں چوری کی 2 وارداتوں میں 2 گھروں کا صفایا، لاکھوں روپے نقدی اورزیورات چوری ،مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 118 دس آر میں چوروں نے ایک ہی رات میں 2 گھروں کا صفایا کردیا۔ پہلی واردات میں نامعلوم چور محنت کش ابراہیم کے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے ڈیڑھ تولہ سونا، ایک لاکھ 70 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات میں چور محنت کش شوکت علی کے گھر سے 3 لاکھ روپے نقدی ایک تولہ سونا اور قیمتی سامان کپڑے چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے چوری کی دونوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔