پیرا فورس میں بھرتی کا دوسرا مرحلہ، دوڑ وجسمانی پیمائش کا انعقاد

 پیرا فورس میں بھرتی کا دوسرا  مرحلہ، دوڑ وجسمانی پیمائش کا انعقاد

لودھراں(سٹی رپورٹر)لودھراں میں پیرا فورس میں دوسرے مرحلے کیلئے بھرتیوں کا عمل جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرنگرانی انفورسمنٹ آفیسرکی بھرتی کیلئے امیدواروں کی دوڑ وجسمانی پیمائش کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

۔لودھراں میں انفورسمنٹ آفیسر کی بھرتی کیلئے 928مردوخواتین امیدواروں نے جسمانی ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی نے فزیکل ٹیسٹ کی نگرانی کی۔انہوں نے دوڑ،پیمائش اور ویری فکیشن کے عمل کا موقع پر معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پیرا فورس میں بھرتی کیلئے شفافیت پر مبنی عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں