گیس کی غیر قانونی ریفلنگ پر گیارہ دکانداروں کیخلاف مقدمات درج
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمد ریحان کی زیر نگرانی محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے میلسی میں گیس ری فلنگ کے خلاف کارروائی کی۔۔۔
اور گیس ری فلنگ پر 11دکانداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان نے کہا کہ ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،ایل پی جی کی ری فلنگ کا کام انسانی جانوں کیلئے شدید خطرے کا باعث ہے ،دکاندار غیر قانونی ری فلنگ ہر گز نہ کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔