گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ٹرانسفارمر جل گیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقے موضع ہنجرائی بستی دلیل والہ میں ایک سنگین حادثہ پیش آیا ۔۔
جس میں گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے ٹکرانے سے 50 کے وی اے ٹرانسفارمر جل گیا اور علاقے کی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی۔ میپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ و فیڈر انچارج محمد شیراز ظفر کی رپورٹ پر ملزم نوید احمد مشوری کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ محکمہ میپکو کو تقریباً دو لاکھ پچیس ہزار روپے کا نقصان ہوا۔