جعلساز نے بکرے خرید کر جعلی نوٹ تھما دیئے

جعلساز نے بکرے خرید  کر جعلی نوٹ تھما دیئے

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہری سے بکرے خرید کر جعلی نوٹ دینے کے الزام میں دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔۔۔

۔شاہ شمس پولیس کو دلدار خان نے بتایا کہ دو نامعلوم اشخاص ان کے پاس آئے اور بکرے خریدنے کے لئے ساٹھ ہزار روپے طے کئے ۔ ملزموں نے بارہ نوٹ پانچ پانچ ہزار کے دیئے اور بکرے لے کر فرار ہو گئے ۔نوٹ چیک کرنے پر یہ جعلی پائے گئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے اور تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں