بجلی کی بار بار غیر اعلانیہ بندش ، کاروباری طبقہ پریشان

 بجلی کی بار بار غیر اعلانیہ بندش ، کاروباری طبقہ پریشان

مساجد میں وضو اور گھروں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ، نوٹس کا مطالبہ

 وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی ) گزشتہ پانچ روز سے شہر اور نواحی علاقوں میں بار بار بجلی کی بندش اور کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ اور عام افراد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مساجد میں وضو اور گھروں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد اور کمیونٹی نمائندہ افراد نے کہا کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل قابل تشویش ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے یا بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ اگر فوری اصلاح نہ ہوئی تو احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال کا آپشن استعمال کیا جائے گا، جس کی تمام ذمہ داری میپکو حکام پر عائد ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں