خانیوال میں موسمی تبدیلی سے متاثر افراد ہسپتال منتقل
نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا 11افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال اور گردونواح میں موسمی تبدیلی کے باعث نزلہ، کھانسی، بخار اور گلا خراب میں مبتلا 11افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ فوری اطلاع پر ریسکیو 1122اور دیگر ذرائع سے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروایا گیا۔ مریضوں میں علی رضا، محمد مشتاق، محمد سرجیل، ناصر بھٹی، احمد اور مقبول سمیت دیگر شامل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ تمام مریضوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت اب مستحکم ہے ۔