ضلعی انتظامیہ نے اتائیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا

ضلعی انتظامیہ نے اتائیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا

ادویات فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی ، سخت کارروائی کی وارننگ

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ نے اتائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائی کا اعلان کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور تمام ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اتائیوں کے خلاف جاری اقدامات اور کارکردگی کی تفصیلی بریفنگ لی۔ملیحہ رشید نے واضح کیا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی رعایت کی گنجائش نہیں ہوگی اور ضلع بھر میں بلا تفریق میگا کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ اور بلا اجازت دکانیں کھول کر ادویات فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند اور کوالیفائیڈ ڈاکٹروں سے علاج معالجہ کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں