چودھری منظورالحق نے نادرا زون وہاڑی کا چارج سنبھال لیا
بروقت، شفاف اور باعزت سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی:گفتگو
وہاڑی (خبرنگار ) ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا زون وہاڑی چوہدری منظورالحق نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ وہ ساہیوال سے ٹرانسفر ہو کر آئے ہیں۔ نادرا آفس پہنچنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز راؤ محمد ظہیر، محمد اجمل اور عملے نے انہیں خوش آمدید کہا۔ چودھری منظورالحق نے کہا کہ نادرا عوامی خدمت کا اہم ادارہ ہے اور شہریوں کو بروقت، شفاف اور باعزت سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے عملے پر زور دیا کہ وہ عوام کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم ورک کے ذریعے نادرا کی کارکردگی مؤثر بنائی جائے گی تاکہ عوام کو شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔