پی ایچ اے کو جلد فعال کیا جائے گا :خالد جاوید گورائیہ

 پی ایچ اے کو جلد فعال کیا جائے گا :خالد جاوید گورائیہ

مالیوں و بیلداروں کی ضرورت کے مطابق تعیناتی عمل میں لائی جائے گی

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی (پی ایچ اے ) کو فعال کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں سے مالی اور بیلداروں کی پی ایچ اے میں اٹیچمنٹ کے معاملات پر جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی ایچ اے کو جلد فعال کیا جائے گا اور مالیوں و بیلداروں کی ضرورت کے مطابق تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ فعال ہونے کے بعد پی ایچ اے پارکس، گرین بیلٹس، روڈ سائیڈ ایریاز اور دیگر مقامات میں بہتری لائے گا، اور شہریوں کو سرسبز، دیدہ زیب اور شاداب ماحول میسر ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہروں کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور دعا مغفرت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، دیگر افسران اور محکمہ جات کے نمائندگان بھی موجود تھے اور انہوں نے دعائیہ تقریبات میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں