ڈیڑھ سال بعد بھیوالد کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے :کاشف
والد کے سفاک قاتل گرفتار کئے جائیں اور انصاف فراہم کیا جائے :مطالبہ
مظفرگڑھ (نامہ نگار ) تھانہ شاہجمال کے علاقے پل کھروڑا، بستی منصورہ، موضع دانڑیں کے رہائشی محمد کاشف نے اپنے والد عبدالرشید کے قتل میں تاخیر سے انصاف نہ ملنے پر صحافیوں سے گفتگو کی۔ محمد کاشف کے مطابق یکم مئی 2024کو انکے والد کی لاش موضع دانڑیں میں ایک کھالے سے ملی، ہونٹ کٹے ہوئے ، داڑھی مونڈی ہوئی اور جسم کے مختلف اعضافریکچر تھے ۔کاشف نے بتایا کہ متعدد نامعلوم افراد نے اسکے والد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا، جبکہ مقدمہ نمبر 482/24 اسکی مدعیت میں درج ہونے کے باوجود ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی اصل قاتل گرفتار نہیں ہوئے ۔ عاشق نامی ایک شخص گرفتار ہوا مگر ٹھوس شواہد نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی کہ والد کے سفاک قاتل گرفتار کیے جائیں اور انصاف فراہم کیا جائے ۔