میلسی :لوڈ شیڈنگ سے کاروبار اور گھریلو زندگی متاثر
دھند کے باعث سولر سسٹم متاثر ہو رہا ، حکام ،ب بندش ختم کی جائے :شہری
میلسی (نامہ نگار ) شہر میں وقفہ وقفہ سے بلا جواز لوڈ شیڈنگ سے کاروبار اور گھریلو زندگی شدید متاثر ہو گئی ہے ۔ بازاروں کی رونق ماند پڑ گئی اور دکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ شہریوں نے کہا کہ روز روز کی بلا جواز لوڈ شیڈنگ بند کی جائے ۔ واپڈا حکام نے بتایا کہ دھند کے باعث سولر سسٹم متاثر ہو رہا ہے ، جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کم ہو رہی ہے ۔ میپکو بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بجلی کی بلاجواز بندش ختم کی جائے تاکہ کاروبار اور معمولات زندگی دوبارہ بحال ہوں۔