پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد زیر حراست

پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد زیر حراست

بس اڈوں، چوکوں، مارکیٹوں اور مصروف شاہراہوں پر کارروائیاں کی گئیں

ملتان (کرائم رپورٹر) ترجمان ملتان پولیس کے مطابق شہر کو پیشہ ور بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے ملتان پولیس کا مؤثر کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے ۔ اس مقصد کے لیے ملتان پولیس اور پنک سکواڈ پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں متحرک انداز میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔ پولیس اور پنک سکواڈ کی ٹیمیں بس اڈوں، چوکوں، مارکیٹوں اور مصروف شاہراہوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں کو حراست میں لے رہی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد منظم انداز میں بھیک مانگنے کو ذریعہ معاش بنائے ہوئے تھے اور مختلف مقامات پر شہریوں کو تنگ کرنے میں ملوث پائے گئے ۔ ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے استحصال سے بچانا، عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اور شہر میں نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ بھکاری مافیا کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ملتان پولیس شہریوں کے تحفظ، شہر کے مثبت تشخص اور امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں