گگومنڈی میں بھائیوں نے بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
گگومنڈی (نامہ نگار) نواحی گاؤں 175 میں چھوٹے بھائیوں طاہر محمود بودلہ اور محمد ندیم بودلہ نے اپنے بڑے بھائی محمد عمر بودلہ اور اس کی بیوی عفیرہ کرن پر بہیمانہ تشدد کیا۔ واقعہ کے مطابق ملزمان نے۔۔
عفیرہ کرن کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا۔ متاثرہ خواتین پر وحشیانہ تشدد کے بعد ملزمان انہیں گلیوں میں گھسیٹتے رہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرہ خواتین کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس قسم کے جرائم کی اطلاع فوری پولیس کو دیں تاکہ انصاف یقینی بنایا جا سکے ۔