ٹریفک حادثہ میں شہری کوزخمی کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ
ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہری کو زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔
شاہ شمس پولیس کو اللہ بچایا نے بتایا کہ میرا بیٹا سعید موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ تیزرفتار مزدا ڈالہ نے پیچھے سے ٹکرمارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں میرا بیٹا شدید زخمی ہوگیا جس کی ٹانگ ضائع ہوگئی۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔