خاتون کی تدفین پر دوفریقوں میں جھگڑا، پولیس نے رفع دفع کرادیا
ملتان (کرائم رپورٹر) قطب پور میں قبرستان میں خاتون کی تدفین کے دوران دو فریقین میں تلخ کلامی ہوئی۔۔۔
اطلاع کے مطابق امیر عباس کی بھتیجی وفات پا چکی تھی اور اسے سپرد خاک کرنے کے لئے بستی دائرہ قبرستان لے جایا گیا۔قریب کے ہمسائے نے میت کو دفنانے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ جگہ ان کے خاندان کی قبروں کے لئے مختص ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں فریقین کو سمجھا کر معاملہ رفع دفع کر دیا۔ خاتون کو بلا تاخیر سپرد خاک کر دیا گیا۔