تاجر برادری غلط معاملات سے دور رہے ، خواجہ شفیق
حامد کمرشل سنٹر کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری، اتحاد و جدوجہد پر زور
ملتان (لیڈی رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو اپنے معاملات صاف ستھرے رکھنے چاہئیں اور کسی بھی غلط سرگرمی میں ملوث نہیں ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران حامد کمرشل سنٹر موبائل پلازہ، ممتاز آباد وہاڑی روڈ کی نومنتخب باڈی کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انجمن تاجران پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین ممتاز علی بابر نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ نومنتخب باڈی میں صدر حافظ عابد محمود، جنرل سیکرٹری رانا فاروق، فنانس سیکرٹری جام اطہر سلیم، سینئر نائب صدر غلام حسین ڈوگر جبکہ نائب صدور میں رانا عامر گل، رانا محمد فرحان، اصغر ملک، نوید غوری اور حسن شریف شامل تھے ۔ دیگر عہدیداران میں چیئرمین ظہیر عباس، وائس چیئرمین چوہدری اسلام رشید اور چیئرمین مجلس عاملہ ملک شریف شامل ہیں۔