قبرستان کو جانے والا راستہ بحال

قبرستان کو جانے  والا راستہ بحال

کچاکھوہ (نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں 22 دس آر کے قبرستان کو جانے والا عرصہ سے خستہ حالی کا شکارراستہ بحال۔۔۔۔

اہلِ علاقہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے معروف سماجی شخصیت قمر خان نیازی نے ذاتی کاوشوں سے راستے کی ری سولنگ کرائی اور نئی سولنگ بھی لگوا دی جس سے قبرستان کو جانے والا راستہ مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے ۔ راستہ درست ہونے کے بعد نہ صرف جنازوں بلکہ روزمرہ آمدورفت میں بھی نمایاں آسانی پیدا ہو گئی ہے ۔قبل ازیں جنازوں اور زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا، بارش کے دنوں میں یہ راستہ کیچڑ میں تبدیل ہو جاتا جبکہ عام دنوں میں بھی آمدورفت نہایت دشوار ہو چکی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں