خانیوال، بیوٹیفکیشن منصوبوں میں تیزی، گرین بیلٹس اپ گریڈ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب کے گیٹ وے خانیوال کو خوبصورتی میں مثالی شہر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیوٹیفکیشن منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔
ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کی زیر نگرانی شہر کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر خانیوال کے مرکزی پوائنٹ لاہور موڑ کو خصوصی توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے ۔