سوشو اکنامک سروے ،گھرانوں کا ڈیٹا جلد مکمل کرنے کا فیصلہ

سوشو اکنامک سروے ،گھرانوں کا ڈیٹا جلد مکمل کرنے کا فیصلہ

ضلع وہاڑی میں اب تک 29لاکھ 50ہزار افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا :محمد افضال

وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر پنجاب سوشو اکنامک سروے (پی ایس ای آر) کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ منیجر پی ایس ای آر عباس علی سدھو نے گھرانوں کے ڈیٹا اندراج اور رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں میں نگہبان رمضان کارڈ کی تقسیم کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ای آر سروے میں رہ جانے والے گھرانوں کا ڈیٹا جلد مکمل کیا جائے اور نگہبان رمضان کارڈ کی ترسیل بروقت ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں اب تک 6 لاکھ 49 ہزار گھرانوں اور 29 لاکھ 50 ہزار افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا ہے جبکہ مزید 6 لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع کرنا باقی ہے ۔انہوں نے پی ایس ای آر ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ متحرک ہو کر بقیہ گھرانوں کا ڈیٹا جلد مکمل کریں اور ہاؤس ہولڈ ڈیٹا بروقت جمع کرانے پر اساتذہ کی خدمات کو سراہا۔ اجلاس میں متعدد سپروائزرز نے شرکت کی اور کام کی نگرانی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں