بورے والا:امدادی رقم میں کٹوتی کرنیوالا ایجنٹ گرفتار
تھانہ شیخ فاضل پولیس نے ایجنٹ سے ڈیوائسز بھی قبضہ میں لے لیں
بورے والا (نمائندہ دنیا ) تھانہ شیخ فاضل کے علاقہ 98 ای بی میں امدادی رقم میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹ علی رضا کھوکھر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے اس کے قبضے سے ڈیوائسز بھی تحویل میں لے لیں اور کارروائی شروع کر دی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔