ڈی پی او وہاڑی کی کھلی کچہری ،59درخواستیں موصول

ڈی پی او وہاڑی کی کھلی کچہری ،59درخواستیں موصول

وہاڑی (خبرنگار ) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر عوامی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے۔۔

 انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں ڈی پی او وہاڑی نے کمپلینٹس سیل میں موجود شہریوں کے مسائل اور شکایات خود سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے ، کھلی کچہری کے دوران مقدمات کی تفتیش، ملزمان کی گرفتاری، لڑائی جھگڑوں اور دیگر مختلف نوعیت کی مجموعی طور پر 59درخواستیں موصول ہوئیں، ڈی پی او وہاڑی کے مطابق عوامی مسائل اور شکایات کے حل کے لیے روزانہ دوپہر ایک بجے سے دو بجے تک ڈی پی او آفس وہاڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں