تھانہ ماچھیوال:2خطرناک گینگز کے 6ارکان گرفتار
گرفتار ملزمان سے 18مقدمات ٹریس ،36لاکھ کا مال مسروقہ برآمد
ماچھیوال( نامہ نگارڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ ماچھیوال نے دو مختلف گینگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ ممبران کو گرفتار کر کے 18 مقدمات ٹریس کیے اور 36 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا۔پہلی کارروائی میں نقب زنی گینگ کے تین ملزمان عظیم، نوید اور صابر کھوکھر کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے 5 تولہ طلائی زیورات، 2 ایل ای ڈیز، دیگر گھریلو سامان اور 3 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔ دوسری کارروائی میں مویشی چور گینگ کے تین ممبران صابر، عثمان اور محبوب کو گرفتار کر کے 10 مقدمات ٹریس کیے گئے اور 6 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیا، جس میں 4 شاخ بکرے ، 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل شامل تھا۔ملزمان مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے ، اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ڈی پی او وہاڑی نے ایس ڈی پی او سرکل صدر رضوان خان کی قیادت میں ایس ایچ او ماچھیوال زعیم برلاس اور اے ایس شہزاد رسول پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، جس نے جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی گیجٹس استعمال کرتے ہوئے گینگ کو ٹریس اور مال مسروقہ برآمد کیا۔