بورے والا: ڈاکوؤں کی سڑک بلاک کر کے لوٹ مار
سیلز مین سے نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل چھین لی ، پولیس تفتیش جاری
بورے والا (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سڑک پر درخت گرا کر راستہ بلاک کیا اور گزرنے والے سیلز مین سے اسلحہ تان کر لوٹ مار کی۔ڈاکوؤں نے 487 ای بی کے رہائشی اطہر علی سے گن پوائنٹ پر نقدی، قیمتی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش میں مصروف ہے ۔