ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال اور سکول کا دورہ ، حاضری کی چیکنگ

ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال اور سکول کا دورہ ، حاضری کی چیکنگ

غفلت پر سی ای او ہیلتھ کو ایڈمن افسر وں سے جواب طلب کرنے کا حکم

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں پیڈز وارڈ میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، سروس ڈیلیوری اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کی بیرونی لائٹس اور صفائی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور فرائض میں غفلت پر سی ای او ہیلتھ کو ایڈمن افسران سے جواب طلب کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی، سہولیات سے متعلق استفسار کیا اور پیڈز وارڈ کی ڈیپ کلینزنگ کے احکامات بھی جاری کیے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول چک 171/10-R اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک 170/10-R کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران اساتذہ و طلبہ کی حاضری چیک کی گئی، کلاس رومز اور صفائی کا معائنہ کیا گیا۔ملیحہ رشید نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں