علی بگا گینگ کے دو ارکان گرفتار،نقدی برآمد

 علی بگا گینگ کے دو ارکان  گرفتار،نقدی برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ بدھلہ سنت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علی بگا گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد وسیم ولد محمد عثمان، قوم راجپوت، سکنہ چاہ رٹے۔۔۔

 والا بستی جلیل ملتان اور محمد نوید ولد محد بشیر، قوم بلوچ، سکنہ 19کسی وہاڑی روڈ ملتان کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کر لی ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گینگ سرقہ، بالجبر اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور اب تک کئی مقدمات ٹریس کیے جا چکے ہیں۔ سی پی او ملتان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں