میپکو افسر شاہین اکرم کی پروموشن ٹریننگ امتحان میں دوسری پوزیشن
ملتان (خصوصی رپورٹر)ریجنل کسٹمر فیسلی ٹیشن سنٹر میپکو ملتان کی انچارج شاہین اکرم نے واپڈا سٹاف کالج اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایس ڈی او سے ایکسین (گریڈ 17 سے 18) پروموشن ٹریننگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے میپکو کا نام روشن کر دیا ہے ۔
شاہین اکرم این جی سی (NGC) کے سپیشل ٹریننگ گروپ میں شامل وہ واحد ڈسٹری بیوشن ایس ڈی او تھیں جنہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور شاندار کارکردگی کی بدولت نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ ان کی اس کامیابی کو میپکو کے لئے ایک اور اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے ۔