شہر میں منشیات فروشی کے الزام میں 13 گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی شراب فروخت کے الزام میں 13 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
بستی ملوک پولیس نے ملزم رمضان سے 120 لٹر شراب برآمد کی۔ صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم اختر سے 20 لٹر، کوتوالی پولیس نے ملزم ناصر اور ملزم منیر سے ہر ایک کے 20 لٹر شراب قبضے میں لی۔صدر پولیس نے ملزم سجاول سے 10 لٹر جبکہ الپہ پولیس نے ملزم قیصر سے 1205 گرام آئس برآمد کی۔قادر پور راں پولیس نے ملزم اعظم سے 1050 گرام آئس قبضے میں لی۔ کینٹ پولیس نے ملزم اشتیاق سے 5 لٹر شراب، چہلیک پولیس نے ملزم سبطین سے 10 لٹر شراب، مظفرآباد پولیس نے ملزم عرفان اور طارق سے شراب ضبط کی۔ شاہ شمس پولیس نے ملزم وقار سے شراب اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم طالب سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔