معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی، مخدوم احمد محمود

معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی، مخدوم احمد محمود

ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، خواجہ رضوان عالم اور عبدالقادر شاہین نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے پر اپنے مشترکہ میڈیا بیان میں ترلائی امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترلائی، اسلام آباد میں امام بارگاہ مسجد میں خودکش دھماکا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے ۔ عبادت گاہ میں معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے ۔ خودکش حملہ انسانیت، امن اور مذہبی اقدار پر براہِ راست حملہ ہے ، کیونکہ کوئی بھی مذہب یا نظریہ معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا کہ یہ واقعہ انسانیت، دین اور قومی ضمیر پر حملہ ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کے ساتھ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ ساتھ ہی ملک بھر میں تمام عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے مؤثر اور عملی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں