میٹرریڈر سے میٹرسپروائزر ترقی امتحان کے نتائج
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے میٹرریڈر سے میٹرسپروائزر گریڈ ٹو کے عہدے پر ترقی کے امتحان کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای میپکو ہیڈ کوارٹر ظلہ ہما کی جانب سے جاری کردہ رزلٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل ٹریننگ سینٹر ملتان میں 10 سے 28 نومبر 2025ء تک منعقد ہونے والے پروموشن ٹریننگ امتحان میں میٹرریڈر امتیاز حسین (مظفرگڑھ) نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد یونس (بہاولنگر) اور غلام اکبر (مظفرگڑھ) نے مشترکہ طور پر دوسری جبکہ غلام حبیب (ساہیوال) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر کامیاب ہونے والے میٹرریڈرز میں مقبول احمد، اعجاز احمد، آصف رسول ، محمد عباس، محمد اشرف ، تنویر اختر ، عابد حسین، لیاقت علی، ظاہر بشیر، محمد افتخار، محمد سلیم سیال ، خلیل محمد، محمد اقبال اور یاسر عباس شامل ہیں۔