سنگل فیز اے ایم آئی میٹرز کی سمز انسٹالیشن کا کام تعطل کا شکار

 سنگل فیز اے ایم آئی میٹرز کی  سمز انسٹالیشن کا کام تعطل کا شکار

ملتان( خصوصی رپورٹر) میپکو کینٹ ڈویژن میں سنگل فیز اے ایم آئی میٹرز کی سمز انسٹالیشن کا کام تعطل کا شکار،صارفین کو پریشانی کا سامنا ۔

انچارج اے ایم آئی سیل وٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹو ایکسین کینٹ ڈویژن باسط کے مطابق تقریباً 10 روز سے سمز کی قلت کا سامناہے ۔ایم اینڈ ٹی کا متعلقہ اہلکارسمز ڈالنے کیلئے نہیں آیا،اس کے باعث نیو کنکشن و خراب میٹرز تبدیلی کاعمل تعطل کا شکارہے ۔اس حوالے سے موقف کیلئے میپکو حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایاکہ سمز کی کوئی قلت نہیں ہے ۔متاثرہ درخواست گزاروں نے چیف ایگزیکٹو میپکو انجنیئر جام گل محمد زاہد اورایس ای امجد نوازبھٹی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں